بہار ریاستی نگرانی تحقیق بیورو نے آج کھگڑیا ضلع کے مانسی تھانہ انچارج اور ایک سب انسپکٹر کو رشوت لیتے گرفتار کر لیا۔بیورو کے سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ ضلع کے كھٹيا گاؤں کے رہنے والے
گورو کمار نے پٹنہ میں واقع بیورو ہیڈ کوارٹر
میں شکایت کی تھی کہ زمین کے
تنازعہ کے ایک معاملے کو نمٹانے کے بدلے میں مانسی کے تھانہ انچارج کپِل
دیوکمار اور سب انسپکٹر بیدآنند جھا نے ان سے 10 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ
کیا ہے۔معاملے کی تصدیق کرائے جانے کے بعد بیورو کی ایک ٹیم تشکیل کی گئی۔